ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاسر گوڈ: دیوار کا پتھر گرنے سے 12سالہ لڑکا ہوگیا ہلاک

کاسر گوڈ: دیوار کا پتھر گرنے سے 12سالہ لڑکا ہوگیا ہلاک

Mon, 15 Feb 2021 20:50:45    S.O. News Service

کاسرگوڈ،15؍فروری (ایس او نیوز) چایوت چیکلے میں پیش آئے ایک المناک حادثہ میں ریتین چایوت نامی 12سالہ لڑکا اس وقت ہلاک ہوگیا جبکہ کھیلنے کے دوران ایک دیوار کا پتھر اس کے اوپر آ گرا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق سرکاری ہائیر سیکنڈری اسکول میں زیرتعلیم ریتین اپنے گھر کے پاس کھیلتے وقت جب دیوار پر چڑھنے لگا تو پتھر کھسک کر اس کے اوپر آ گرا۔ شدید زخمی حالت میں لڑکے کو نیلیشور کے پرائیویٹ ہاسپٹل میں لے جایا گیا اور وہاں سے پھر کنور ہاسپٹل میں منتقل کرنے کی کوشش کی گئی ۔ لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ریتین نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔

    


Share: